سی اے اے سے ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوگی حکومت فوری واپس لے: مفتی ابوبکر احمد

   

ترواننتاپورم : کیرالا کے مفتی اعظم شیخ ابو بکر احمد نے ملک میں متنازعہ قانون سی اے اے کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ شیخ ابو بکر احمد نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ شہریت حاصل کرنے کا معیار مذہب قرار دیا گیا ہے۔ میں سے آئین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ اس طرح کی قانون سازی کے ذریعہ شہریوں میں تقسیم کے بیج بونے کا خطرہ ہے جبکہ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔