سی اے اے پر خاموش اسٹارس کا خوف نامعلوم

,

   

٭ فلم ساز کبیر خان نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے بارے میں بدستور خاموش رہنے والے بالی ووڈ اسٹارس کے تعلق سے کہا ہے کہ یہ اُن کی اپنی مرضی ہے ۔ ہم اس طرح جانے کہ انہیں کس بات کا خوف ہے ۔ ماضی میں جن لوگوں نے لب کشائی کی ہے اُن پر حملے کئے گئے اور کسی نے بھی ان کا دفاع نہیں کیا ۔ کبیر نے کہا کہ اگر آپ حق کیلئے لب کشائی کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے تو انہیں لب کشائی پرمجبور نہیں کرسکتے ۔ شاید اسی لئے کئی نامور اسٹارس نے ابھی تک سی اے اے یا این پی آر یا این آر سی کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔