سی اے اے کے متعلق اقلیتوں میں مدد خوف پھیلارہی ہیں‘ مگرہم رکنے والے نہیں ہیں۔ امیت شاہ کا بنگال میں خطاب۔ ویڈیو

,

   

ریالی کے ذریعہ شاہ نے عملی طور پر 2021کے ریاست میں ہونے والے بی جے پی کے اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کی شروعات کردی ہے, اور ا س بات کو پرزور انداز میں پیش کررہے تھے کہ مذکورہ پارٹی ریاست میں دوتہائی اکثریت سے جیت حاصل کرے گی۔

نئی دہلی۔مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی کو شہریت (ترمیمی) قانون کے متعلق اقلیتوں اورپناہ گزینوں میں ”خوف پیدا“ کرنے کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ ریاستی حکومت بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو ہندوؤں‘ سکھوں‘ بدھسٹوں‘ جین‘ اورعیسائی پناہ گزینوں کی شہریت فراہم کرنے سے ہر گز روک نہیں سکتی ہے۔

شہرمیں شہید مینار میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”مودی جی نے سی اے اے لایا‘ ممتا دیدی نے اس کی مخالفت کی۔

مغربی بنگال میں تشددہوا‘ ٹرینیں جلائی گئیں۔ پناہ گزینوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے کہ انہیں دستاویزات دیکھانا ہے‘ ان کا حق زندگی چھین لیاجائے گا‘ ایسا ہوگا تمہارے ساتھ ویساہوگا۔

تمہیں پولیس اسٹیشن جانا پڑے گا‘ تم پٹواری کے پاس جانے کے لئے مجبور ہوجاؤگے۔

میں آپ سے کہہ رہاہوں‘ کہیں مت جائیں۔ ہندو‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ جین‘ پارسی‘ عیسائی وہ تمام جو یہاں پر ائے ہیں‘ مذکورہ بی جے پی کی مرکزی حکومت تمہیں شہریت فراہم کرے گی‘ ممتا دیدی ہمیں روک نہیں سکتے ہیں“۔

YouTube video

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ”اس سے قبل پناہ گزینوں کو شہریت فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔ جب ممتا بنرجی اپوزیشن میں تھیں‘ اسوقت انہوں نے ہی اس مسلئے کو اٹھایاتھا‘ انہوں نے پارلیمنٹ کی کاروائی روک دی تھی۔

جب وہ اقتدار میں ائیں‘ انہوں نے ووٹ بینک اور آؤ بھگت کی سیاست شروع کردی۔ اور جب مودی جی نے سی اے ے لایا‘ کانگریس‘ کمیونسٹ‘ ممتا اور دیگر نے اس کی مخالفت شروع کردی“۔

اقلیتوں سے ان کی شہریت کی برقراری کا بھروسہ دلاتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”اس ملک میں وہ اقلیتوں کوڈراتے ہیں کہ ان کی شہریت چلی جائے گی۔

مسلمان بھائیوں‘ بہنوں کی شہریت چلی جائے گی۔ مگر میں یہاں پر بنگال کے تمام اقلیتی بھائیوں او ربہنوں کو یقین دلاتاہوں کہ سی اے اے کے تحت ان کی شہریت نہیں جائے گی۔

سی اے اے شہریت فراہم کرنے والا قانون ہے اس سے ہرگزشہریت نہیں جائے گی“

ریالی کے ذریعہ شاہ نے عملی طور پر 2021کے ریاست میں ہونے والے بی جے پی کے اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کی شروعات کردی ہے, اور ا س بات کو پرزور انداز میں پیش کررہے تھے کہ مذکورہ پارٹی ریاست میں دوتہائی اکثریت سے جیت حاصل کرے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ریاست گیر مہم کی شروعات بھی کی ”مزید کوئی ناانصافی نہیں‘ جس کے متعلق انہوں نے کہاکہ غریبوں‘

بدعنوانی اور ٹولے کے خلاف یہ مہم ہوگی اور اس میں اؤ بھگت سیاست کی مخالفت‘ دراندازی کی شدت کے ساتھ مخالفت اور نظم ونسق میں بہتری کے لئے یہ مہم چلائی جائے گی۔

شاہ نے کہاکہ ”ممتا دیدی ہر گاؤں جارہی ہیں اور کہہ رہے ہیں ”دیدی سے بات کرو“ لوگ پریشان ہیں کہ وہ انہیں کیابولیں۔ آج میں یہا ں پر آیاہوں آپ کو بولنے کے لئے‘ خاموش نہ بیٹھیں۔ جہاں پر بھی وہ ’دیدی سے بات کرو“ کہیں گی تو آپ بولیں ”مزید کوئی انصافی نہیں“۔

آپ کو مزید ترنمول کی ناانصافی کا سامنا نہیں کرنا ہے“۔قبل ازیں بی جے پی کارکن جو شہید مینار کی طرف جارہے تھے وہ راستے میں ”دیش کے غداروں کو گولی مارو……………..“ کے نعرے لگاتے ہوئے جارہے تھے۔

 

ریالی کے بعد شاہ نے کالی گھاٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بی جے پی کے ریاستی قائدین کے ساتھ ملاقات کی۔

قبل ازیں دن میں شاہ نے این ایس جی 29اسپیشل کمپوزیٹ گروپ کامپلکس کلکتہ کے مضافات میں راجا راہٹ پر افتتاح بھی کیاتھا۔