ممبئی۔شہریت (ترمیمی)بل کو راجیہ سبھا میں بھی منظوری مل گئی۔ جس کے بعد مہارشٹرا کے ایک ائی پی ایس افیسر نے بل کی مخالفت میں استعفیٰ دیدیا۔ جانکاری کے مطابق وہ ائی جی پی ممبئی میں تعینات تھے۔
ائی پی ایس عبدالرحمن نے اپنے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیدیا کہ یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق کو نقصان پہنچانے والا اور مخالف ائین ہے۔
The #CitizenshipAmendmentBill2019 is against the basic feature of the Constitution. I condemn this Bill. In civil disobedience I have decided not attend office from tomorrow. I am finally quitting the service.@ndtvindia@IndianExpress #CitizenshipAmendmentBill2019 pic.twitter.com/Z2EtRAcJp4
— Abdur Rahman (@AbdurRahman_IPS) December 11, 2019
عبدالرحمن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی بل2019ائینی اصولوں کے خلاف ہے۔ میں اس بل کی مذمت کرتاہوں۔
کل سے محکمہ میں نے نہیں آنے کا فیصلہ کیاہے‘ میں آخر کار اپنے خدمات چھوڑ رہاہوں۔وہیں رحمن کے استعفٰی سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ملک بھر میں بل کی شدت کے ساتھ مخالفت کی جارہی ہے۔ شہریت ترمیمی بل کو لے کر استعفیٰ دینے والے رحمن پہلے عہدیدار ہیں۔