سی بی آئی بی جے پی لیڈروں کی مانندمیرے خلاف سرگرم :ابھیشیک بنرجی

   

کولکاتا: بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے پیش کی گئی اضافی چارج شیٹ میں ابھیشیک بنرجی کا نام دو جگہوں پر ہے ۔ ترنمول ابھیشیک بنرجی کے وکیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ لیکن خود ابھیشیک نے چہارشنبہ کو کچھ نہیں کہا۔ تاہم جمعرات کو نیتا جی انڈور اسٹڈیم میں پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے سی بی آئی چارج شیٹ میں اپنے نام کے بارے میں کھل کر بات کی۔ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ سی بی آئی نے 28 صفحات کی چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ اس میں دو جگہ میرا نام لکھا ہے ۔ لیکن ابھیشیک بنرجی کون ہیں؟ ایم ایل اے یا ایم پی؟ وہ کہاں رہتا ہے ، کس کا بیٹا، کیا کرتا ہے ، کچھ نہیں لکھا۔ جیسے بی جے پی بیان بازی میں بولتی ہے اسی طرح سی بی آئی بھی بیان بازی میں بولتی ہے ۔سی بی آئی نے چارج شیٹ میں سوجے کرشنا بھدرا (کالی گھاٹ کا کاکو)اور ریاست کے سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹوپادھیائے اور ترنمول ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ کے ناموں کے درمیان بات چیت کے ایک آڈیو کلپ کے بارے میں لکھا ہے ۔ اس کے علاوہ چارج شیٹ میں سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ آڈیو میں ابھیشیک بنرجی کا نام بھی سنا گیا ہے ۔