سی بی آئی شاہجہاں کے فون کی تلاش میں سرگرداں

   

کولکاتا : سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملے کے کلیدی ملزم شاہجہاں شیخ جو اس وقت سی بی آئی کی تحویل میں ہے کے موبائل فون کی تلاش میں جانچ ایجنسی سرگرم ہے ۔تاہم تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ فون کو تباہ نہیں کیا گیا ہے ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق شاہجہاں نے خود پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا تھا کہ حملے کے بعد سے اس نے فون کا استعمال ختم کردیا تھا اور اپنے قریبی کوموبائل فون دیدیا تھا۔سی بی آئی شاہجہاں کے فون کو ای ڈی پر حملے کے معاملے میں اہم سراغ مانتی ہے ۔ جانچ ایجنسی کے مطابق شاہ جہاں کا فون اہم معلومات کی کان ہے ۔ ای ڈی کیس کے علاوہ راشن بدعنوانی کا معاملہ اور یہاں تک کہ نئے امپورٹ ایکسپورٹ بدعنوانی کیس کی بھی جس کی ای ڈی جمعرات کو سندیشکھلی میں تحقیقات کر رہی ہے ، شاہجہان کے موبائل فون سے کئی اہم معلومات مل سکتی ہیں۔ جب سے شاہجہان کو حراست میں لیا گیا ہے ، سی بی آئی مختلف جگہوں پر اس کے موبائل فون کی تلاش کر رہی ہے ۔ تاہم ناکامی کا سامناہے ۔