سی بی ائی نے اپوزیشن کو ایک ساتھ جڑنے کا پھر موقع فراہم کردیا۔

,

   

اپوزیشن قائدین ممتا کے ساتھ اظہار یگانگت کررہے ہیں اور حکومت پر الزام عائدکررہے ہیں کہ سیاسی حالات کو موافق بنانے کے لئے سی بی ائی کا استعمال کررہی ہے۔

نئی دہلی۔ اگر سی بی ائی کی کاروائی 19جنوری کے روزممتا بنرجی کی زیر قیادت عظیم اتحاد کی ریالی کا نتیجہ تھا تو اس نے اسی سلسلے کی کڑی کے لئے ایک نیا مقام کی راہ ہموار کردی ہے۔

اپوزیشن قائدین ممتا کے ساتھ اظہار یگانگت کررہے ہیں اور حکومت پر الزام عائدکررہے ہیں کہ سیاسی حالات کو موافق بنانے کے لئے سی بی ائی کا استعمال کررہی ہے۔ممتا سے اظہار یگانگت کرنے والوں ک فہرست میں زیادہ تر وہی لوگ شامل ہیں جنھوں نے پچھلے ماہ برگیڈ ریالی میں شرکت کی تھی ۔

ہر کسی نے خود کو بیان بازی تک محدود نہیں رکھا۔ کچھ لوگ ممتا سے ملاقات کے لئے کچھ لوگ میٹر وچیانل تک پہنچے ‘ جہا ں پر چیف منسٹر نے ہندوستان بچاؤ دھرنے پر بیٹھی تھیں ۔

ڈی ایم کے لیڈر کانی موزی اور آر جے ڈی کے تیجسوی یادو بھی پیر کے روز ممتا سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔کانی موزی نے کہاکہ ’’ بی جے پی اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لئے عام انتخابات سے قبل مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے جس کا مقصد اپوزیشن کے اتحاد میں رخنہ پیدا کرنا ہے ۔

اگر بی جے پی حقیقت میںیہ سمجھتی ہے کہ اس کی سازشوں کے ذریعہ وہ کامیاب ہوگی تو اس کی یہ فاش غلطی ہوگی‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ انہوں نے جو بھی کیا ہے اس کی وجہہ سے مجھے ممتا جی پر بڑا فخر ہے ‘ پھر ایک مرتبہ انہوں نے سارے ملک کو ایک جگہ لادیا۔

ہم ان کے ساتھ ہیں اور اس کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے‘‘۔ قبل ازیں ممتا نے کہاتھا کہ’’ میں نے سب سے کہا ہے کہ ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں ‘ یہ ذاتی یا سیاسی فروغ کی لڑائی نہیں ہے‘‘۔