سی بی ائی کے عبوری چیف کے تقرر پر چیالنج کی درخواست پرسنوائی نہ کرنے کا سی جی ائی نے کیافیصلہ

,

   

سی بی ائی ڈائرکٹر کے طور پر 10جنوری کے روز الوک ورما کی بیدخلی کے بعد ان کے متبادل کے انتخابات کے لئے کمیٹی اجلاس 24جنوری کو مقرر ہے۔

نئی دہلی۔پیر کے روز چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے سی بی ائی کے عبوری ڈائرکٹر ایم ناگیشوار راؤ کے تقرر کو چیالنج کی گئی مفاد عامہ کی درخواست پر سنوائی سے خود کویہ کہتے ہوئے الگ کرلیاہے کہ وہ نئے سی بی ائی ڈائرکٹر کے تقرر کے لئے 24جنوری کو مقررکردہ میٹنگ میں شریک ہونے والے ہیں۔

ایک این جی او کی جانب سے پی ائی ایل دائرکئے جانے پر ان کی زیر قیادت بنج کے سامنے شخصی مفادات کے پیش نظر انہوں نے کہاکہ ’’ مجوزہ 24کی میٹنگ میں میں شرکت کرنے والا ہوں‘‘۔

انہوں نے اس میٹنگ کا حوالہ دیاتھا جو وزیراعظم نریندر مودی ‘ چیف جسٹس آف انڈیا اور حزب اختلاف کے لیڈر برائے لوک سبھا ملک کر سی بی ائی ڈائرکٹر کو منتخب کرنے کے لئے قانون بناتے ہیں۔

سی بی ائی ڈائرکٹر کے طور پر 10جنوری کے روز الوک ورما کی بیدخلی کے بعد ان کے متبادل کے انتخابات کے لئے کمیٹی اجلاس 24جنوری کو مقرر ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ’’ بنچ میں معاملے کو شامل کیاجائے جس میں ہم سے ایک( رنجن گوگوئی ) نہیں ہوں گے۔

جمعرات یعنی 24جنوری 2019 کے روز معاملہ کو عدالت نمبر دو میں پیش کیاجائے‘‘۔کورٹ نمبر دو کی نگرانی جسٹس اے کے سیکری کرتے ہیں جنھوں نے 10جنوری کا وہ اس اجلاس میں موجود تھے جس میں2-1کے تناسب سے جسٹس ورما کو برطرف کرنے کا فیصلہ لیاگیاتھا۔

انکار کرنے والوں میں ملکارجن کھڑگے شامل تھا جو لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ہیں۔

جسٹس سیکری کو سی جے ائی نے اس میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے مقرر کیاتھا ۔حکومت نے سی بی ائی کے عبوری ڈائرکٹر کے طور پر حکومت کے ناگیشوار راؤ کا انتخاب عمل میں لایاتھا