حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 17 فروری 2026 سے 10 ویں جماعت اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان کیا ہے۔ سی بی ایس ای کے اعلامیہ کے مطابق یہ سالانہ امتحانات کا عبوری شیڈول ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب 10 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات تعلیمی سال کے دوران دو مرتبہ منعقد ہوں گے۔ 10 ویں جماعت کے امتحانات کا پہلا مرحلہ 17 فروری تا 6 مارچ 2026 رہے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں 15 مئی تا یکم جون 2026 امتحانات رہیں گے۔