سی بی ایس سی امتحانات میں تلنگانہ کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

   

بارھویں جماعت میں 97.13 اور 10 ویں میں 99.39 فیصد طلبہ کو کامیابی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE) کے نتائج میں تلنگانہ کے طلبہ نے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ 12 ویں جماعت میں تلنگانہ کے طلبہ کی کامیابی کا فیصد 97.13 جبکہ 10 ویں جماعت میں 99.39 تلنگانہ کے طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ 12 ویں جماعت کے امتحان میں تلنگانہ سے 7936 طلبہ نے شرکت کی اور 7708 نے کامیابی حاصل کی جو مجموعی طور پر 97.13 فیصد ہوتا ہے ۔ قومی سطح پر 12 جماعت کے نتیجہ 92.71 فیصد رہا۔ 10 ویں جماعت کے امتحان میں تلنگانہ سے 34908 طلبہ نے شرکت کی اور 34696 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جو مجموعی طور پر 99.39 فیصد ہے۔ قومی سطح پر دسویں جماعت کا نتیجہ 94.40 فیصد رہا۔ دسویں اور بارھویں جماعت کے نتائج میں لڑکیوں کا مظاہرہ لڑکوں سے بہتر رہا۔ بارھویں جماعت میں 3758 لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں سے 97.92 فیصد کامیاب رہے جبکہ 4178 لڑکوں نے امتحان میں شرکت کی اور 96.41 فیصد نے کامیابی حاصل کی۔ دسویں جماعت میں لڑکیوں اور لڑ کوں کا نتیجہ علی الترتیب 99.55 اور 99.26 فیصد رہا۔ تلنگانہ کے جواہر لال نوودیا ودیالیہ اور کیندریہ ودیالیہ کے نتائج 12 ویں کے امتحان میں علی الترتیب 96.43 اور 99.05 فیصد رہے۔ اسی طرح دسویں جماعت کے امتحان میں مرکزی اسکولوں کے نتائج 99.33 اور 99.84 فیصد رہے۔ سی بی ایس سی امتحانات میں تلنگانہ کے طلبہ کا مظاہرہ دیگر ریاستوں سے بہتر رہا ہے ۔ ر