سی پی آئی (ایم) کا بنگال میں بڑے پیمانے پر ووٹروں کوحق رائے دہی سے محروم کرنے پر اعتراض

   

نئی دہلی، 9 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی مارکسی کمیوسٹ پارٹی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس اس معاملے پر سخت احتجاج درج کرایا ہے جسے اس نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد بڑے پیمانے پر ووٹرز کے نام حذف کرنے سے تعبیر کیا ہے ۔ پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اس مشق کے نتیجے میں ’بڑے پیمانے پر رائے دہندگان کو محروم‘ کیا گیا اور ووٹ دینے کے آئینی حق سے انکار کیا گیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے ایک خط میں، سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری ایم اے بیبی نے ان رپورٹوں پر دکھ، شدید تشویش اور سخت احتجاج کا اظہار کیا ہے کہ 90 لاکھ سے زیادہ ووٹرز – جو ریاست کے کل ووٹرز کا تقریباً 12 فیصد ہیں – کو فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے انتخابی ادارے پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئین کے آرٹیکل 326 کے تحت ضمانت یافتہ ووٹ دینے کے حق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے ۔ I/K