سی ڈبلیو سی کی قرارداد میں 143اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کی مذمت! کیاکہ جمہوریت ”زیر حملہ“ ہے

,

   

مذکورہ پارٹی نے کہاکہ ”جمہوریت زیر حملہ ہے اور تمام آزادی جس کا ہمارے شہریوں سے ائین کے تحت وعدے کیاگیا ہے زیر حملہ ہے“۔


نئی دہلی۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پارلیمنٹ سے باقی سرمائی اجلاس کے لئے 143اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیاگیا ہے کہ ”اپوزیشن نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کوچیلنج کرنے کے لئے موجود نہیں رہے او رتین سخت مجرمانہ قوانین کو پیش کردیاگیاہے۔

مذکورہ پارٹی نے کہاکہ ”جمہوریت زیر حملہ ہے اور تمام آزادی جس کا ہمارے شہریوں سے ائین کے تحت وعدے کیاگیا ہے زیر حملہ ہے“۔اپنی قرارداد میں مذکورہ سی ڈبلیو سی نے کہاکہ ”کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اس میٹنگ میں انڈیا پارٹی کے 143اراکین پارلیمنٹ کی معطلی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

یہ اراکین پارلیمنٹ محض وزیرداخلہ سے لوک سبھا میں پیش ائے 13ڈسمبر کے واقعہ پر بیان کا مطالبہ کررہے تھے او رمیسور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ انہیں ایوان میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرنے کے کردار پر جواب مانگ رہے تھے جو سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کاسبب بنا ہے“۔

اس میں کہاگیاہے کہ ”معطلی اس با ت کو بھی یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے کہ مودی حکومت کو چیلنج کرنے کے لئے وہ موجود نہیں رہیں کیونکہ اس نے تین سخت قوانین کو پیش کیاہے“۔

قرارداد میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سی ڈبلیو سی کا یہ اجلاس ایک پارٹی کے طور پر اور انڈیا گروپ کے رکن کے طور پر ائندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لئے جلد از جلد مکمل طور سے تیار رہنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتی ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ ”اب سے ایک ہفتہ بعد ناگپور میں پارٹی کی یوم تاسیس پروگرام منعقد ہونے والے ہیں جس میں ”ہم تیار ہیں“ ریالی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ صدر کانگریس ملکاراجن کھڑگی ریاست وار جائزہ لے رہے ہیں تاکہ تیاروں کو انجام دیاجاسکے۔

قرارداد میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے معاشی عدم مساوات کو بھی اجاگر کیاگیاجبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے اور بے روزگاری میں تناسب میں اضافہ کی وجہہ سے نوجوان پریشان ہیں“۔

قرارداد میں کہاگیاہے کہ ”وزیراعظم کے دعوؤں او ر زمینی حقیقت کے درمیان تضاد ہے۔ سماجی پولرائزیشن گہرا ہورہا ہے اور انتخابی فائدے کے لئے جان بوجھ کر اشتعال انگیزانداز میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ جمہوریت خود زیر حملہ ہے اور وہ تمام آزادیاں جو ائین نے شہریوں کو دئے ہیں وہ بھی زیر حملہ ہیں۔

یہ داؤ پرلگے ہوئے مسائل ہیں“۔سی ڈبلیو سی اپنی عظیم تنظیم کے تمام ممبرس سے امید اور اعتماد کے ساتھ متحد ہونے اور انتخابی مہم میں لگن اور نظم وضبط کے ساتھ اپنے آپ کو جھونک دینے کی اپیل کرتی ہے۔