فرید کوٹ:پنجاب سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ہندوستانینشانہ بازنے گولی مارکرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست پنجاب کے فرید کوٹ میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب خوش سیرت کورسندھونامی اس شوٹر نے متعدد قومی ایونٹس میں میڈلس جیتے ہیں لیکن حال ہی میں منعقدہ 64 ویں نیشنل شوٹنگ چمپئن شپ میں اپنی کارکردگی سے مایوس تھی۔پولیس نے کہا کہ انھیں کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ ایک لڑکی نے صبح فرید کوٹ کے ہریندر نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کوگولی مارلی ہے۔ پولیس کو مقام پر پہنچنے پر17 سالہ خوش سیرت کور سندھو کی نعش دستیاب ہوئی۔ شوٹرنے اپنی لائنسن یافتہ پستول سے خود کوگولی مارلی اورگولی اس کے سرمیں لگی جس کی وجہہ سے شوٹرکی موت ہوگئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اس ہفتہ کے اوائل میں دہلی میں منعقدہ نیشنلز ایونٹ میں اپنی کارکردگی سے مایوس تھی۔ پولیس کو مقام واقعہ سے کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ فریدکوٹ سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہرجیندر سنگھ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔