شائستہ پروین اور گڈو مسلم کیخلاف لک آؤٹ نوٹس

   

لکھنو : اترپردیش کے پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس معاملے کے تینوں ملزمین شائستہ پروین، گڈو مسلم اور شوٹر صابر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمین اومیش پال کے قتل کے بعد سے فرار ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کیلئے پہلے 25 اور پھر 50 ہزار انعام کا اعلان کیا گیا جبکہ گڈو مسلم اور صابر کے لئے 5، 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس ان تینوں کو مسلسل تلاش کر رہی ہے۔