شادنگر:بی آر ایس کے سینئیر قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

پارلیمانی حلقہ محبوب نگر سے ومشی چند ریڈی کی کامیابی یقینی ، رکن اسمبلی اور دیگر کا بیان

شاد نگر 21 / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات میں تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ جیت ہوگی۔ کندورگ منڈل کے سری رنگا پور موضع سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین سید صادق، سابق وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی۔ بی اشوک ریڈی، چنا ایلکیچرل سابق سرپنچ، سید عارف احمد کی قیادت میں پانچ سو سے زیادہ لوگ خصوصی گاڑیوں میں ایم ایل اے کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ایم ایل اے نے سید صادق۔ بی اشوک ریڈی اور دیگر کو کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کر لیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر، سابق ایم ایل اے چولا پلی پرتاپ ریڈی، شیام سندر ریڈی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے سب مل کر کام کریں گے۔ ہم آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار ومشی چند ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔ جمعرات کو کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے سابق مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین سید صادق، سینئر لیڈر بی اشوک ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد قائدین کو اپنے گھروں کو لوٹنے پر جتنی خوشی محسوس ہوتی ہے اتنی بڑی خوشی بڑی دوبارہ محسوس ہو رہی ہے۔