شادی سے قبل ہی بیوی کا مذہب نہ بدلنے کی ماں سے بات کی تھی: نصیرالدین شاہ

   


ممبئی: بالی ووڈاسٹار نصیرالدین شاہ نے رتنا پاٹھک سے شادی کرنے سے پہلے اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کا مذہب تبدیل نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ یو پی میں لو جہاد کا جو تماشہ چل رہا ہے، ایک تو ان لوگوں کو ’’جہاد ‘‘لفظ کااستعمال ہی نہیں معلوم ۔ شاہ نے لو جہاد کے نام پر ملک میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان پیدا ہو رہی پھوٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ کارواں اے محبت انڈیا کے ساتھ ہوئی بات چیت میں 70 سالہ اداکارہ نصیرالدین شاہ نے کہا، مجھے غصہ ہے اس بات پر جس طرح یوپی میں لو جہاد کے نام پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان بٹوارے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اور دوسری بات یہ کہ میں نہیں مانتا کہ کوئی بھی اتنا بیوقوف ہوگا کہ اس کو واقعی میں لگے کہ ایک دن اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد ہندوؤں سے بڑھ جائے گی۔ میرے خیال سے یہ بات بالکل ڈھکوسلہ ہے۔ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔