شادی مبارک اور کلیان لکشمی درخواستوں کو فوری منظور کیا جائے: کلکٹر

   

جگتیال۔ ضلع کلکٹر جی روی نے کہا کہ ضلع میں عرضیوں کی یکسوئی میں تاخیر نہ کی جائے۔انھوں نے زوم ویب نار کے ذریعہ ضلع جگتیال سے متعلقہ محکمہ روینیو کے مسائل سے متعلق ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی سے متعلقہ پیش کی جانے والی عرضیوں کو بنا تاخیر بجٹ کے مطابق مستحقین میں عاجلانہ طور پر ادا کیا جائے۔بی اینڈ ایس ایل میں زیر التواء ایف لائن اور دیگر عرضیوں کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے۔دھرنی سلاٹ بکنگ کے بعد ، اور موٹیشن سے متعلقہ امور کو التواء نہ ہونے دیا جائے۔اراضی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے پیش کی جانے والی عرضیوں کو ،پی او بی سے متعلق اقدامات میں تاخیر نہ کی جائے۔کاروائی کی جانے والی ہر عرضی کا بغور جائزہ لیا جائے۔اس کے بعد ہی کاروائی کی جائے۔اسپیشل سمری درخواستوں کی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق عاجلانہ یکسوئی کریں۔ کوویڈ کے باعث فوت ہونے والے افراد کے سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں آن لائن پیش کی جانے والی عرضیوں کو صداقت نامہ کی ضرورت ہوگی،وفات پانے والے افراد خاندان کے بجائے دیگر افراد کی جانب سے درخواست پیش کرنے پر محتاط رہ کر صداقت نامہ جاری کیا جائے۔افراد خاندان کی جانب سے بینک کھاتے کی تفصیلات نہ دینے پر دفترکلکٹر کے انتظامی عہدیدار کے ذریعہ روانہ کیا جائے۔کوویڈ سے وفات سے متعلقہ کیسوں میں کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مصدقہ ہونے کے بعد ہی تفصیلات کی ڈاٹا انٹری کی جائے۔داخل کی گئیں عرضیوں کی تفصیلات کو محفوظ رکھا جائے۔دھان کی خریدی کے عمل سے متعلق ضلع کلکٹر نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رائس ملوں کے پاس لوڈنگ اور ان لوڈنگ سے متعلقہ مسائل کو سرپیش نہ ہونے دیں۔