شادی میں تاخیر پر دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ سافٹ ویر پیشہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27 سالہ شریہ ریڈی جو سافٹ ویر ملازم تھی بیرون ملک ملازمت کرتی تھی چند روز قبل شریہ ریڈی حیدرآباد آئی تھی جو پپل گوڑہ میں مقیم تھی۔ پولیس کے مطابق شریہ ریڈی نے سوڈیم نائٹریٹ کا استعمال کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ شریہ ریڈی شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع