شادی میں گولیاں چلائیں لڑکی کی موت ، دو خواتین زخمی

   

شیو پوری : مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں نے رعب جمانے کے لیے گولیاں چلائیں، جس سے ایک لڑکی کی موت ہو گئی اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پیش آنے والے اس واقعے میں باراتیوں کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس واقعہ میں ایک تین سالہ بچی سلونی کی موت ہوگئی اور روبی یادو سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں، جنہیں یہاں کے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ گاؤں پلی سے گاؤں بمرا میں گزشتہ رات کیمر یادو نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی ۔ باراتی لڑکی والوں کے گھر کے قریب پہنچے ہی تھے کہ ان میں سے کچھ نے ہوا میں گولیاں چلائیں ۔