بیجنگ: غیر شادی شدہ ملازمین کو ایک کمپنی نے فارغ کرنے کی دھمکی دے دی۔ چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو جاری کردہ دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا۔ شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح کام کریں اور فیملی قائم کریں۔ نوٹس میں 28-58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور آباد ہونے کی ہدایت دی گئی۔