جئے پور: راجستھان کے جودھپور میں شادی والے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماتم مچ گیا۔ بھنگڑا گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثہ میں 60 افراد زخمی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکرس کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں دولہا بھی شامل ہے۔ دولہا کی بات پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔