ہردوائی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع ہردوائی میں پڑوسی کی شادی میں شرکت کیلئے پہونچی ایک 7 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی اور اسے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔ جمعرات کی شب پیش آیا یہ واقعہ بعد ازاں منظر عام پر آیا ۔ خاطی نے کہا کہ اس نے اپنے بعض دوستوں کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ لڑکی کو نوڈلس دینے کے بہانے مندر کے پیچھے طلب کرلیا گیا جس کے بعد اس کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت کی گئی ۔