شادی کی رسومات کے دوران دلہن کی موت

,

   

کننوج۔ ایک المناک واقعہ میں شادی کے رسومات کی تکمیل سے قبل دلہن کی مو ت ہوگئی اور دولہے کو بغیر دلہن کے گھر واپس لوٹنا پڑا ہے۔

کننوج کے تھاتھیا پولیس سرکل کے تحت آنے والے گاؤں بھگت پوروا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

مذکورہ دولہا سنجے اپنے گھر والوں کے ساتھ جمعہ کی رات کو شادی کی رسومات کے لئے پہنچاتھا۔

دولہن نے اچانک بے چینی کی شکایت کی۔
جیسے ہی رسومات شروع ہوئے 19سالہ دولہن ونیتا نے اچانک بے چینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈھیر ہوگئی۔

اس کے گھر والوں نے دلہن کو قریب کے اسپتال لے گئے جہاں پر کرونا کی جانچ میں مثبت پائے جانے تک داخلے سے انکار کردیا۔

لڑکی والد کشور باتھم اس کو کانپور لے گئے مگر اس کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہوئی اور ونیتا کی موت ہوگئی

مذکورہ گھر والوں نے 112ایمرجنسی نمبر پر پولیس کوجانکاری اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا

دولہن کے بغیر برات واپس لوٹی
کننوج پولیس کے ترجمان نے کہاکہ ”اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم کاروائی کریں گے‘پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیاجارہا ہے“۔

وہیں گھر والوں نے ہفتہ کی رات ونیتا کے آخری رسومات کی انجام دئے اور بغیر دولہن کے ہی برات واپس لوٹ گئی