شادی کے ایک دن بعد ہی دولہے کا ہوا انتقال

   

شادی کے ایک دن بعد ہی دولہے کا ہوا انتقال

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے ، شادی کے ایک دن بعد ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ اگرچہ انکا کوویڈ-19 ٹیسٹ نہیں ہوا تھا، لیکن شبہ ہے کہ دلہے کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ نوجوان جو پٹنہ کے ایک گاؤں سے ہیں وہ گڑگاؤں میں کام کرتا تھا۔ حال ہی میں وہ اپنی شادی کے لئے پٹنہ کے نوبت پور بلاک پہنچے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ شادی کی رسومات کے دوران بھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ تاہم کسی طرح رسومات کو مکمل کیا گیا تھا.

شادی کے اگلے ہی دن دولہا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اسے پالی گنج بلاک کے پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر لے جایا گیا۔

جب کوئی بہتری محسوس نہیں ہوئی تو اسے فوری طور پر پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچایا گیا۔

بدقسمتی سے وہ اسپتال کے گیٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

کوویڈ-19 ٹیسٹ نہیں کیا گیا
نوجوان کے اہل خانہ نے لاش کو واپس لایا اور آخری وقت میں کوویڈ کی جانچ کیا گیا ہے۔

جب معاملہ کا انکشاف ہوا تو شادی کی تقریب میں شریک دیہاتیوں نے صحت کے اہلکاروں کو چوکس کردیا۔

کوویڈ 19 کے لئے 31 ٹیسٹ مثبت
ایک ٹیم نے شادی میں شریک افراد کے نمونے اکٹھے کیے۔ بعد میں یہ پتہ چلا کہ ان میں سے 15 کو کورونا وائرس ہوا ہے۔

جب ٹیموں نے متاثرہ علاقے سے مزید افراد کے ٹیسٹ کئے تو مزید 16 افراد مثبت پائے گئے۔