شادی کے سالگرہ پر اجمیر کے شخص نے اپنی بیوی کو چاند پر زمین کے پلاٹ کا دیاتحفہ

,

   

اجمیر۔چاند کا ایک تکڑا حاصل کرنے کا خواب بہت سارے لوگوں نے دیکھا ہے اوراجمیر کی سپنا انیجا کے لئے یہ خواب اس وقت حقیقت بن گیاہے جب ا ن کے شوہر دھرمیندر انیجا نے انہیں آسمانی مقام پر اپنے شادی کی سالگرہ کے موقع پر تین اراضی تحفہ میں دی ہے۔

دھرمیندر نے اے این ائی کو بتایا کہ چاند پر انہوں نے زمین خریدی ہے کیونکہ وہ ان کی شادی کی اٹھویں سالگرہ کے موقع پر کچھ مخصوص کام کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ”ڈسمبر24کے روز ہماری شادی کی سالگرہ تھی۔ اس کے لئے میں کچھ مخصوص کرنا چاہتا تھا۔

ہر کوئی زمین پر رہنے والی چیزیں جیسے کاریں اور زیوارت کا تحفہ دیتے ہیں۔ مگر میں کچھ الگ کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اس کے لئے چاند پر زمین خریدی ہے“۔ امریکہ کے نیویارک سٹی والے ایک ادارے لونا سوسائٹی انٹرنیشنل سے دھرمیندر نے یہ اراضی خریدی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں خوش ہوں۔ میں سمجھتاہوں راجستھان میں پہلا شخص ہوں جس نے چاند پر اراضی خریدی ہے“۔ دھرمیندر کی بیوی سپنا نے کہاکہ اس نے اپنے شوہر سے ”دنیا کے باہر“ کا ایسا خاص تحفہ دئے جانے کی توقع نہیں کی تھی۔سپنا نے کہاکہ ”میں بہت خوش ہوں۔

میں نے کبھی نہیں سونچاتھا کہ وہ اس قدر خصوصی تحفہ مجھے دیں گے۔مذکورہ پارٹی کا انتظامیہ تقاریب منعقد کرنے والے پیشہ وارانہ لوگوں نے کیاتھا‘ اور انتظام کافی زبردست تھا۔

ایسا محسوس ہورہاتھا کہ ہم حقیقت میں چاند میں ہیں۔وہاں تقریب کے دورا ن انہوں نے فریم کیاہوا جائیداد کے دستاویزات کا مجھے تحفہ دیا ہے“۔

کچھ ماہ قبل نیرج کمار بودھ گیا کے ساکن نے بھی اپنے سالگرہ کے موقع پر چاند میں ایک ایکڑ اراضی خریدی ہے‘ انہوں نے اداکارشاہ رخ خان اور متوفی ششانت سنگھ راجپوت سے متاثرہوکر یہ اقدام اٹھایاہے۔