شاد نگر میں سارقین کی ٹولی گرفتار

   

مسروقہ اشیاء ضبط، اے سی پی سریندر کا انکشاف
شاد نگر۔ شاد نگر ٹاون میں گذشتہ ماہ شاد نگر کے مختلف کالونیوں کے مکانات میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں ملوث چار رکنی ٹولی کے3 سارقوں کو شاد نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں شاد نگر پولیس ، اے سی پی سریندر نے شاد نگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ شاد نگر پولیس کرائم ٹیم اور سی سی ایس پولیس ٹیم شاد نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع مختلف کالونیوں میں پیش آئی سرقہ کی وارداتوں کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس کی ٹیموں نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تین سارقوں کو آج صبح شاد نگر چوراہا کے قریب راگھویندرا ٹفن سنٹر کے پاس گرفتار کرلیا۔ آر سرینو، گویند اور سنجو ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ راجیش فرار ہے۔ گرفتار شدہ تین افراد کے پاس سے 35 ہزار روپئے نقد،طلائی زیورات، ایک ٹووہیلر اور ایک کار کو شاد نگر پولیس نے ضبط کرلیا۔ اے سی پی شاد نگر سریندر نے مزید بتایا کہ گرفتار شدہ سارقوں کی ٹولی کے پر اے پی میں کئی ایک کیسس ہیں۔آر سرینو اور گویند کی ملاقات تروپتی کی جیل میں سنجو ریڈی اور راجیش سے ہوئی تھی اور یہ چاروں مل کر مکانات میں سرقہ کررہے تھے۔ اس موقع پر شاد نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر سریدھر کمار، ایس آئی وینکٹیشورلو، ایس آئی وجئے بھاسکر کے علاوہ شاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس ملازمین موج