شاد نگر کے موضع میں خاتون کورونا وائرس سے فوت ، دواخانہ ، میڈیکل شاپ ، دوکانات مہر بند

,

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شاد نگر حلقہ کے نندی گاؤں منڈل کے موضع چیگور کی رہنے والے 55 سالہ خاتون بھارتماں کی کورونا وائرس کی علامتوں سے موت واقع ہونے پر تمام سرکاری مشنری متحرک ہوتے ہوئے تین ہاسپٹلوں اور ایک میڈیکل شاپ کو مہر بند کردیا گیا ۔ رنگاریڈی ضلع ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر چندو نائک کے ہمراہ آر ڈی او شاد نگر شریمتی راجیشوری ، اے سی پی شاد نگر سریندر ، ٹرینی آئی پی ایس و انچارج شاد نگر پولیس اسٹیشن ریتی راج ، فرخنگر منڈل تحصیلدار پانڈو نائک ، میڈیکل آفیسر سرینواس کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شاد نگر میں واقع آر ایم پی ڈاکٹر وٹھل کے کلینک اور سائی وینکٹا راما میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور ، موضع چیگور کے آر ایم پی ڈاکٹر پرتاپ ریڈی کے کلینک کے علاوہ محبوب نگر ٹاون میں واقع ڈاکٹر انیل کے کلینک کو مہر بند کردیا گیا ۔ ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر چندو نائک نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون جو کہ 2 اپریل کو عثمانیہ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی ہے ۔۔