شاعر و صحافی پنڈت ہری چند اختر پر دو روزہ قومی سمینار

   

حیدرآباد، 16؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو کے معروف شاعر و صحافی پنڈت ہری چند اختر پر دو روزہ قومی سمینار 30 اور 31؍ اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔ آئیڈیا کمیو نی کیشنز اور مجلس فخر بحرین کے زیر اہتمام اردو یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوگا جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں کے اساتذہ ، اسکالرس اور اردو و ہندی کی معروف ہستیاں اپنے مقالات پیش کریں گی۔ ان میں پروفیسر شافع قدوائی(اے ایم یو)، پروفیسر خواجہ اکرام الدین (جے این یو)، پروفیسر جتیندر سریواستو (اگنو)، پروفیسر نسیم الدین فریس (مانو)،پروفیسر آر ایس سراجو(سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد)، پروفیسر فاروق بخشی (مانو)، ڈاکٹر کرن سنگھ اٹوال(مانو)، ڈاکٹر ابھیشیک روشن(ایف ایف ایل یو)، ڈاکٹر عقیل احمد (غالب اکیڈمی دہلی)، سہیل انجم (وائس آف امریکہ) ڈاکٹر سید محمود کاظمی (مانو)، ڈاکٹر مسرت جہاں (مانو)، ڈاکٹر بی بی رضا خاتون (مانو)،ڈاکٹر محمد اختر (بی ایچ یو)، ڈاکٹر خالد مبشر (جامعہ ملیہ)، محترمہ شائستہ یوسف (بزم نسواں، بنگلور) اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ جناب آصف اعظمی، ڈائرکٹر آئیڈیا کے بموجب یہ سمینار اردو کے سچے خادموں کا جشن منانے کے علاوہ ان کی حیات و خدمات کو معنون ہندوستان میں سمینار اور بحرین میں مشاعرہ کے انعقاد کے سلسلہ کا ایک حصہ ہے، سمینار کے کنوینر جناب انیس اعظمی ہیں۔ اس سمینار میں شرکت کے خواہش مند حضرات ڈاکٹر فیروز عالم (موبائل 9494440782)، حبیب احمد(موبائل 9990920365) یا ای میل Ideacommunications@hotmail.com پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ تمام رجسٹرڈ شرکاء کو سر ٹیفکیٹ آف پارٹسپیشن دیا جائے گا۔