شامی فوجی کی کارروائی، دوماہ میں پانچ لاکھ افراد بے گھر: اقوام متحدہ کی رپورٹ

,

   

بیروت: روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ دو ماہ میں مغربی صوبہ ادلب اور حلب کے علاقوں میں باغی گروپوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کے نتیجہ میں پانچ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ خبردی ہے۔

Photos : AFP

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے ترجمان ڈیویڈ سوانسن نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ادلب او رصوبہ حلب اور اس کے آس پاس علاقوں میں یکم دسمبر کے بعد سے تقریبا 5 لاکھ 20 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہیں۔ سوانسن نے کہا کہ بے گھر ہونے والے ان افراد کے بعد شام کی سرزمین کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ اس سے قبل شامی فوجی و روس کے فضائی حملے کے نتیجہ میں بھی چارلاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔