شامی فوج کے توپ خانہ اور راکٹ لانچروں پر شدید بمباری

   

الریاض: شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ہفتہ کے روز ادلب کے دیہی علاقوں میںترک فورسز نے شامی حکومت کی وفادار فورسز کے راکٹ لانچروں اور توپ خانہ پر شدید گولہ باری کی۔آبزرویٹری نے بتایا کہ یہ بمباری قصبہ خان السبیل اور ادلب کے جنوب میں واقع الحامدیہ گاؤں کے کیمپوں پر گئی۔انسانی حقوق گروپ نے مزید کہا کہ ترکی کی جانب سے یہ گولہ باری ادلب اور اس کے اطراف میں شامی فوج کی طرف سے عام شہریوں پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کی گئی ہے۔قبل ازین شامی آبزرویٹری نے بتایا تھاکہ ادلب میں شامی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجہ میں چھ بچوں ، ایک عورت اور ایک مرد سمیت 8 شہری مارے گئے تھے۔