شامی وزرات صحت کا کہناہے کہ ہیضے کی وباء اب قابو میں ہے

,

   

دمشق۔ سرکاری نیوز ایجنسی صنعاء کی خبر کے مطابق شام کے وزیر صحت نے کہاہے کہ شمالی شام میں ہیضہ کی وباء اب بھی قابو میں ہے۔

حسن الگھباش نے شام میں اقوام متحدہ کے نمائندوں اور دیگر رضا کارانہ تنظیموں کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ تبصرہ کیا او رکہاکہ پیشگی اقدامات کی وجہہ سے صورتحال اب بھی قابو میں ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق الگھباش نے کہاکہ وزرات نے ایک ردعمل منصوبہ اپنایاہے‘ جس کی شروعات صاف پانی کو محفوظ بنانے‘ اور فوری ردعمل دینے والی ٹیموں کوفعال کرنے کے علاوہ بیداری بڑھانے پر مشتمل ہے۔

وزیر نے نشاندہی کی کہ ترک افواج کی جانب سے الوک واٹر اسٹیشن سے پانی کی رسائی روکنے کے بعد شمالی مشرقی صوبہ حساکہ میں 50دنوں سے پانی کی بڑی بندش جاری ہے او رکہاکہ وباء کے پس پردہ امکانی عنصر یہ اقدام ہوسکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنی ویب سائیڈ پر کہاکہ ہیضہ ایک شدید اسہال کا انفکیشن ہے جو بیکٹیرم وائبریو کولری سے الودہ کھانے او رپانی کے استعمال سے ہوتا ہے۔

منگل کے روز مذکورہ وزرات نے کہاتھا کہ جملہ53ہیضہ کے معاملات ملک میں درج ہوئے جس میں سات اموات شامہ ہیں جس کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ایک عہدیدار وباء پر ”سنگین تشویش“ ظاہر کرنے کے لئے مجبور ہوگئے تھے۔