شام : بچی کا اغوا، قتل،نعش نذرآتش

   

دمشق :شام میں ایک بچی کے اغوا کے بعد بے رحمی کے ساتھ قتل کے گھناونے واقعے سے ملک بھرمیں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بچی کے اغوا کے بعد قتل کا وحشیانہ واقعہ دو روز قبل شامی رجیم کے زیرانتظام گورنری کے نواحی علاقے دیر الصلیب میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 14 سالہ ھیا ماھر حبیب کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا جس کے بعد اسے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے بے دردی کے ساتھ قتل کرکے اس کی نعش جلا دی گئی۔