شام میں بم حملے میں فاسفورس کااستعمال :رپورٹ

   

دمشق، 3 مارچ ( اسپوتنک ) امریکی قیادت والے اتحاد نے دہشت گرد گروپ داعش( آئی ایس) کے آخری گڑھ جنوب مغربی شام کے شہر باغوزبم حملے میں سفید فاسفورس کے ساتھ گولے کا استعمال کیا ۔ مقامی اخبار نے ہفتہ کے روز ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ۔ امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف ) نے شہریوں کو محفوظ نکالنے کے لئے وقت دینے کے بعد باغوز میں داعش دہشت گردوں کے خلاف مہم دوبارہ شروع کر دی ہے ۔ ایس ڈی ایف کے دعووں کے مطابق فی الحال صرف داعش کے دہشت گرد ہی شہر میں ہیں۔