شام میں تازہ حملے،8 بچوں کی موت: یونیسیف

,

   

واشنگٹن، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے تازہ حملوں میں 8 بچوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہو ئے تشدد میں کم از کم 34 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ریجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق شام کی حکومتی فورسز نے جہادیوں کے علاقے معرت النعمان میں بمباری کی۔سیرئن آبزرویٹری کے مطابق ادلب میں بمباری حکومتی فورسز نے کی ہے ، جس میں درجن کے قریب شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں بیشتر بچے ہیں۔مسٹر چیا بن نے کہا ‘‘ہم شمالی ادلب کے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کے مارے جانے کی رپورٹوں سے حیران اور غمزدہ ہیں۔مارے گئے سبھی بچے 15سال سے کم عمر کے تھے ۔