شام میں خود کش بمبار خاتون کا حملہ

   

دمشق ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق منگل کے روز اِدلب شہر میں ایک خود کش بمبار خاتون نے نیشنل سیلویشن گورنمنٹ کے صدر دفتر کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔سیلویشن گورنمنٹ ایک گورننگ کونسل ہے جو سیریا لبریشن فرنٹ (سابقہ النصرہ فرنٹ) کے ساتھ مربوط ہے۔یاد رہے کہ النصرہ فرنٹ شام میں القاعدہ تنظیم کا عسکری ونگ تھا۔ تاہم 2016 میں اس نے القاعدہ سے تعلق منقطع کر لیا۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے تاہم انہوں نے کوئی تعداد ذکر نہیں کی۔