شام میں فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل کا پھر حملہ

   

 دمشق:  اسرائیل نے ہفتہ کی نصف شب کے بعد وسطی شام کے صوبہ حماص میں فوجی ٹھکانوں پر پھر سے میزائل حملہ کیا۔ میڈیا کے مطابق اس حملے کے بعد شامی فضائی دفاع حرکت میں آ گیا اور کچھ میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا۔حکومت کے حامی میڈیا نے بتایا کہ حماص کے مغربی دیہی علاقوں میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنانے والے حملے میں چار فوجی زخمی ہوئے ۔ جمعرات کے بعد سے شام کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل کا یہ تیسرا حملہ ہے ۔نقصانات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔