شان اقدسؐ میں گستاخی۔ بی جے پی کی وجہہ سے ملک کو شرمندگی کا سامنا۔ ادھوٹھاکرے

,

   

ارونگ آباد۔ مہارشٹرا چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ بی جے پی کی وجہہ سے ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور پیغمبرمحمدؐ کی شان میں شان اقد س میں اس کے قائدین کے متنازعہ بیانات کے سبب عرب ممالک کے سامنے ”گھنٹوں پر آکر معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا ہے“۔

پچھلے سال ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد ممبئی سے باہر پہلے جلسہ عام میں ٹھاکرے نے کہاکہ جبکہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور روپئے کی قدر کم ہورہی ہے‘ ایک مسجد کے اندر شیو لنگ دیکھنے کے لئے یہ پریشان ہیں۔

انہوں نے کشمیر میں ہندؤں کو نشانہ بناکر قتل کرنے کے حالیہ واقعات پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس کے بجائے مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) قائدین کو سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی)اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے ذریعہ ہراسا ں کیاجارہا ہے‘ یہاں پر دھاوے کرائے جارہے ہیں۔

بی جے پی کی سابق ترجمان نوپورشرما جس کو اب پارٹی سے برطرف کردیاگیا ہے کے شان اقدس ؐ میں گستاخانہ بیانات پر انہوں نے کہاکہ ”مشرقی وسطی اور عرب ممالک نے ہمارے ملک کو گھٹنوں پر لادیا اور معافی مانگنے پر مجبور کیاہے۔

اس کی وجہہ کیاہے؟ہندوستان معافی مانگے۔مذکورہ ملک نے کیا کیاہے؟۔یہ بی جے پی او راس کے ترجمان ہیں جنھوں نے مذکورہ جرم کیاہے“۔

اپنی تقریر میں ٹھاکرے نے مختلف موضوعات کے حوالے سے بی جے پی کو نشانہ بنایاجس میں ہندوتوا سے مہنگائی اور مذکورہ پارٹی قائدین کی جانب سے دئے جانے والے متنازعہ بیانات اس میں شامل رہے ہیں۔

اتوار کے روز بی جے پی نے شرما اور اس کے دہلی یونٹ کے میڈیا سربراہ نوین کمار جندال کو ان کے متنازعہ بیانات جس کے سبب بعض مسلم ممالک میں احتجاج نے شدت اختیار کرلی ہے ک پارٹی سے برطرف کردیاہے۔