جے ائی ایچ صدر نے کہاکہ اگر سز ا کی جگہ معافی لے سکتی ہے تو پھر ملک میں عدالتوں اور جیلوں کی کوئی ضرورت نہیں
نئی دہلی۔ جماعت اسلامی ہند(جے ائی ایچ) نے شان رسالت ؐ میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے والی بی جے پی کی برطرف ملعون لیڈر نوپور شرما کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔
جے ائی ایچ صدر سید سعادت اللہ حسینی نے کہاکہ اگر سز ا کی جگہ معافی لے سکتی ہے تو پھر ملک میں عدالتوں اور جیلوں کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
مذکورہ جے ائی ایچ نے اس بات کی بھی مانگ کی کہ ”سیاسی قائدین‘ ٹیلی ویثرن چیانلوں اور میڈیا اداروں کے خلاف جو ملک میں نفرت پھیلارہے ہیں“ کاروائی کریں۔
ہفتہ کے روز حسینی اور جے ائی ایچ کے نائب صدر محمد سلیم انجینئر کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ ریمارکس سامنے ائے ہیں۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے جمعہ کے روز اپنی ایک زبانی مشاہدے میں بی جے پی کی برطرف ترجمان کو ملک سے معافی مانگنے کا مشورہ دیاہے۔
مذکورہ جے ائی ایچ قائدین نے کہاکہ اودئے پور قتل کا واقعہ اور ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے ہجومی تشدد کے واقعات بشمول مدھیہ پردیش کے رتلام میں ایک بزرگ شخص کی غلط شناخت کی بنیاد پر پیٹائی کے بعدہلاکت کے یہ تمام واقعات ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور اس کے لئے سیاسی قائدین اور میڈیا ذمہ دار ہے جو نفرت پھیلانے کاکام کررہا ہے۔
الٹ نیوز کے شریک بانی محمد ز بیر کی گرفتاری اور بی جے پی کی سابق لیڈر نوپورشرما کے آزاد سے گھومنے پر حسین نے کہاکہ ”یہاں پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کا دوہرا رویہ نہیں ہوناچاہئے“۔
انہوں نے کہاکہ مذہب کی بنیاد پر ملزمین کے ساتھ نمٹنے کے لئے دو طریقہ کا قانون یہاں پر نہیں ہونا چاہئے۔ سلیم نے کہاکہ ایک ٹیلی ویژ ن چینل پر ان کے تبصرے کے ایک ماہ بعد بھی نوپور کی عدم گرفتاری قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ہندوستان کی شبہہ داغدار ہورہی ہے۔