شاہین باغ میں جاری احتجاج ومظاہرہ پر منوج تیواری کا سوال

   

نئی دہلی۔22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کیخلاف شاہین باغ میں گزشتہ 39 دنوں سے جاری دھرنا و مظاہرہ پر لوگوں کی پریشانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا، کہ کیا یہ جائز ہے ؟ تیواری نے چہارشنبہ کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ39 دن ہو گئے ۔ شاہین باغ کی وجہ سے ٹریفک ٹھپ، لاکھوں لوگ پریشان، بچے امتحان کے وقت بھی 2-2 گھنٹے سڑکوں پر برباد کر رہے ہیں۔آفس جانے والوں کو پریشانی، تاجروں کو نقصان ، کیا یہ جائز ہے ؟۔ شاہین باغ میں سڑک پر ہونے والے احتجاج و مظاہرہ سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کا طویل چکر لگا کر اپنی منزل تک پہنچنا پڑرہا ہے ۔