شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے کپل بائسلہ کی ضمانت منظور

,

   

نئی دہلی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے شمال مشرقی دہلی کے شاہین باغ میں فضاء میں فائرنگ کرنے والے کپل بائسلہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ نئے شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اس نے فائرنگ کی تھی اور پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج گلشن کمار نے کہا کہ ملزم کپل کی درخواست ضمانت کو قبول کرلیا گیا ہے۔ اس کے وکیل نے کہا کہ ان کا موکل سماج کا ذمہ دار شہری ہے۔ وہ قانون سے راہ فرار اختیار نہیں کرے گا۔