شاہین باغ میں 9 مئی کو تجاوزات ہٹاؤ مہم

   

نئی دہلی : نیو فرینڈس کالونی کے گرودوارہ روڈ پر بودھ دھرم مندر کے پاس اور جواہر لال نہرو میٹرو اسٹیشن کے آس پاس 10 مئی کو تجاوزات ہٹاؤ مہم چلے گی۔دہلی کے سنگم وِہار علاقہ واقع کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے پاس آج جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تجاوزات ہٹانے کیلئے مہم چلائی گئی۔ اس دوران علاقے میں موجود 5-4 ریہڑی پٹری پر لگائی گئی کچھ دکانوں کو ایم سی ڈی نے ہٹا دیا۔ چہارشنبہ کے روز سے شروع ہوئی یہ بلڈوزر کارروائی آئندہ 13 مئی تک چلنے والی ہے۔ روزانہ الگ الگ مقامات پر یہ کارروائی ہوگی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 مئی یعنی جمعرات کے روز کالندی کنج علاقہ میں، اور 9 مئی کو شاہین باغ علاقہ میں تجاوزات ہٹانے کیلئے بلڈوزر چلایا جائے گا۔آج ایم بی روڈ پر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج کے آس پاس سے جب تجاوزات ہٹایا گیا تو اس سے متاثر کئی دکانداروں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔