شاہین باغ کے احتجاجی اپنی سکیورٹی پر فکرمند

   

نئی دہلی ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شاہین باغ کے احتجاجیوں نے سپریم کورٹ کے مقررہ ثالثیوں کو آج بتایا کہ اگر احتجاج کے مقام سے متوازی سڑک کو کھول دیا جاتا ہے تو فاضل عدالت کو ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی حکم نامہ جاری کرنا چاہئیے ۔ شاہین باغ دہلی میں /15 ڈسمبر سے مخالف سی اے اے احتجاج جاری ہے ۔ ثالثیوں سینئر ایڈوکیٹس سنجے ہیگڈے اور سادھنا رام چندر نے جمعہ کی شام متواتر تیسرے روز احتجاجیوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے وہاں کے راستوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ پولیس کے بیریکیڈ نے غیرضروری انہیں محدود کررکھا ہے ۔