شاہین باغ کے احتجاجی سیکوریٹی کیلئے خطرہ : وجئے گوئل

   

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن وجئے گوئل نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاج کو سیکوریٹی کیلئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ احتجاج گمراہ کے افراد کی طرف سے کئے جارہا ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے جنوب مشرقی دہلی میں واقع شاہین پر احتجاج ہورہا ہے۔ گوئل نے دہلی پولیس کی ستائش کی کہ اس نے شاہین باغ کے احتجاجیوں سے ناحق سیکوریٹی خطرہ سے بہتر طور پر نمٹا ہے۔