شاہین نگر میں ساؤنڈ سسٹم پھٹ پڑا ، کمسن طالب علم زخمی

   

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) شاہین نگر علاقہ میں ساؤنڈ سسٹم کے پھٹ پڑنے سے ایک کمسن طالب علم زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہین نگر کے علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد دھماکہ کی آواز سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی شیخ عزیز کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اس حادثہ میں عزیز کے دونوں ہاتھ شدید طور پر زخمی ہوگئے تاہم اس کمسن طالب علم کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔ مدرسہ میں زیر تعلیم عزیز اپنی دادی کے مکان چلا گیا تھا اور کھیل میں مصروف تھا کہ اس لڑکے کے ایک ساتھی نے اسے کھیلنے کے لئے اپنے مکان لے گیا ۔ اس دوران عزیز ساؤنڈ سسٹم کے قریب پہونچا اور سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کے دوران دھماکہ پیش آیا ۔ اس دھماکہ میں عزیز کے ہاتھ جلکر زخمی ہوگئے ۔ پولیس بالاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔