شاہی عیدگاہ متھرا: مسجد کمیٹی کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے متھرا شاہی عیدگاہ مسجد معاملہ میں مسجد کمیٹی کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ مسجد کمیٹی نے اس تنازعہ سے متعلق 15 مقدمات کو ایک ساتھ چلانے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد شری کرشنا جنم بھومی تنازعہ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت بند کردی اور الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ چیلنج کے تحت حکم کو واپس لینے کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے مسجد کمیٹی پہلے ہائی کورٹ سے رجوع ہوجائے۔