شاہ رخ خان اور سلمان خان پھر ایک دوسرے کے مخالف

   

ممبئی۔ جاسوسی ایکشن تھرلر فلم پٹھان میں بالی ووڈ کے دو بڑے سوپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پیش کرنے والے منظر کے ساتھ ناظرین ہنوز جشن منارہے ہیں لیکن بہت جلد اب یہ دونوں سوپر اسٹارز نئی فلم میں ایک دوسرے کے مخالف ہوں گے ۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے، سلمان اپنی دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر3 کے ساتھ ٹائیگر کا جادو لائیں گے لیکن بڑی کہانی دو ہیرو والی فلم کے ساتھ ہے جس میں سوپر اسٹارز شامل ہیں جو ان کے آخری فلم ہم تمہارے ہیں صنم کے دو دہائیوں سے زیادہ کے بعد انہیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق، فلم کا بنیادی اسکرپٹ وائی آر ایف کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے تحریرکردیا ہے، جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی اسٹریمنگ دستاویز سیریز دی رومانٹکس میں کیمرے پر نظر نہیں آئے۔ وار اور پٹھان کے اسکرپٹ لکھنے والے شریدھر راگھون کو جاسوس کائنات کے مصنفین کے سرپرست کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ فلم بالی ووڈکی دو بڑی طاقتوں کو ایک دوسرے کے درمیان آمنے سامنے لائے گی جیسا کہ مارول سنیماٹک یونیورس میں آئرن مین اور کیپٹن امریکہ کے ساتھ ہوا اور ڈی سی یونیورس سے بیٹ مین بمقابلہ سوپرمین ہوا ہے۔