شاہ رخ خان کی عید کے موقع پر مبارکباد

   

ممبئی ۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ممبئی میں واقع اپنے گھر منت کے باہر موجود اپنے پرستاروں کو عید کی مبارکباد دی۔ متعدد پرستاروں نے اس موقع پر بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان اپنے گھر کے داخلی راستے کے اوپرکی جانب موجود بالکونی میں اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرستاروں کو عیدکی مبارکباد دے رہے ہیں۔اس موقع پر ایک پرستار نے اپنے کمنٹس میں لکھا کہ شاہ رخ خان اپنے پرستاروں کو کبھی مایوس نہیں کرتے۔ایک اور پرستار کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے ساتھ ابرام کے ا?جانے سے چار چاند لگ گئے۔ عید کے موقع پر شاہ رخ خان کا مداحوں کے لئے یہ اندازہوتا ہے ۔