شاہ رخ خان 56سال کے ہوگئے

   

ممبئی۔بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ آج اپنی 56 ویں سالگرہ منائے ہیں اور ان کے گھر منت کے سامنے کنگ خان کے چاہنے والوں کا ہجوم ہے جسے قابو میں کرنے کیلئے پولیس سخت محنت کرنی پڑرہی ہے۔سوشل میڈیا سالگرہ کے پیغامات اور نیک تمناؤں سے بھرے پڑے ہیں۔اس وقت منت میں دہرائی خوشی منائی جارہی ہے کیونکہ ایک جانب شاہ رخ خان کی سالگرہ ہے تو دوسری جانب منشیات کے مقدمے میں ان کے بیٹے آرین خان کی گزشتہ دنوں ضمانت پر رہائی ہوئی ہے۔شاہ رخ خان کے گھر منت کو ان کی سالگرہ سے قبل ہی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ شاہ رخ آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔پاپرازو اکاونٹ سے شائع کی گئی ویڈیو میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کو خوب روشن کیا گیا۔ گھر کی ہر منزل چمکتی دمکتی روشنیوں سے سجی ہوئی ہے۔مداحوں نے تبصرے میں ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا اسکی کیا جرات ہے ایک پھنک مار لے ساری دنیا جگمگ کریگی (روشنیوں کی کیا ضرورت ہے جب وہ ہوا کے جھونکے سے دنیا کو روشن کر سکے)۔ایک صارف نے یہ بھی تبصرہ کیا،منت یا جنت (جنت)۔ منت تو جنت بن گئی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا خوبصورت سالگرہ اور دیوالی۔شاہ رخ کی اس سال سالگرہ دیوالی سے پہلے ہے جو کہ 4 نومبر کو ہے۔ ان کے بڑے بیٹے آرین خان کی سالگرہ 13 نومبرکوہے۔ آرین کو آرتھرروڈ جیل میں تقریباً ایک ماہ گزارنے کے بعدگزشتہ ہفتے ضمانت ملی ہے۔آرین کے جیل میں قیام کے دوران کئی مشہور شخصیات بشمول ہریتک روشن، راہول ڈھولکیا، سنجے گپتا، ہنسل مہتا، روینہ ٹنڈن، جانی لیور، کنیکا ڈھلون، ریما کاگتی، فرح خان، سوزانے خان، علی فضل اور دیگر نے شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری خان کا ساتھ دیا۔ سلمان خان آرین خان کی گرفتاری کے بعد دو بارشاہ رخ خان سے ملنے گئے۔