اسلام آباد: شاہ سلمان امداد اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اندھے پن اور آنکھوں کی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے 12 میڈیکل کیمپوں کو سپانسر کیا ہے۔یہ کیمپ البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے معاونت سے الابراہیم آئی ہاسپٹل کراچی کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں، جس کا مقصد ایسے افراد کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے جو خصوصی علاج تک رسائی سے محروم ہیں یا اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔یہ میڈیکل کیمپ بنیادی طور پر صوبہ سندھ اور بلوچستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں لگائے گئے جوکہ ایسے علاقہ ہیں جہاں آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات محدود ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد آنکھوں سے متعلق مسائل کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔