شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمن میں فراہمی آب کے منصوبے

   

ریاض: شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں مستقل بنیادوں پر فراہمی آب کے منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔ کرنے کے کیلئے نجی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔شاہ سلمان امدادی مرکز کے نائب سوپروائزر برائے آپریشنز اور پروگرامز انجینئز احمد بن علی البیز نے مقامی سوسائٹی تنظیم کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔معاہدہ کے تحت یمن کی کمشنری حضرموت، حدیدہ اور شبوہ میں نئے کنوئیں کھودے جائیں گے جبکہ موجود کنؤوں کی اصلاح ومرمت بھی کی جائے گی۔ سلمان مرکز کے طبی اور ماحولیاتی امدادی شعبے کے ڈائیریکٹر عبداللہ بن صالح المعلم نے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کے تحت 8 کنؤوں کی کھدائی کی جائے گی۔کنؤوں کو شمسی توانائی سے منسلک کیا جائیگا۔